Refund Policy
eSIMs are digital products. Once a QR code is issued it cannot be returned or reused, so refunds are limited to the cases below.
1. When a refund is allowed
A refund is considered only if the eSIM does not work at all, meaning:
- The eSIM cannot be installed on a compatible device, or
- The eSIM installs but cannot connect to any network, and
- Our support team cannot fix the problem after troubleshooting.
2. When a refund is NOT allowed
- The device is not eSIM-compatible, is carrier-locked or is a JV phone. Please check before buying.
- The wrong plan, network or data package was purchased.
- The QR code was deleted, scanned on another device, or the eSIM was removed from the phone.
- The eSIM worked but was slow, had weak signal or limited coverage in some areas.
- The eSIM connects to the local network and shows signal (for example 4G / LTE) but the internet doesn’t work. This means the eSIM is active and working — the problem is on the local network’s side, so no refund is issued. We’ll still help you troubleshoot on WhatsApp.
- Some or all of the data has been used.
- Change of mind or no longer needing the eSIM.
- Incorrect phone settings, such as data roaming turned off or a wrong APN.
- Delivery delays caused by manual payment confirmation.
- The validity period has expired.
- Misuse, fraud or breaking our terms.
3. Deduction
All approved refunds have a 40% operational and setup fee deducted. This covers the cost of buying, activating and issuing the eSIM, which cannot be recovered.
4. Time limit
Refund requests must be made within 48 hours of receiving the QR code. Late requests will not be accepted.
5. How to request a refund
Send the following on our official WhatsApp (+92 320 9763395):
- Your name and order details
- Your payment screenshot
- Your phone model
- Screenshots or a screen recording of the error
- A screenshot showing data roaming is turned on
Our team will first try to fix the problem, and you must cooperate with the troubleshooting steps. A refund is only considered if the problem cannot be solved.
6. Refund processing
- Approved refunds are sent to the same account used for payment.
- Processing may take 3–7 working days.
- Bank or transfer charges, if any, are the customer's responsibility.
7. Final decision
All refund decisions are made by our team after reviewing the case. By buying our eSIM, you agree to this policy.
eSIM ایک ڈیجیٹل پروڈکٹ ہے۔ ایک بار QR کوڈ جاری ہو جائے تو اسے واپس یا دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس لیے ریفنڈ صرف نیچے دی گئی صورتوں میں دیا جائے گا۔
1. ریفنڈ کب ملے گا
ریفنڈ صرف اس صورت میں دیا جائے گا جب eSIM بالکل کام نہ کرے، یعنی:
- eSIM کسی موزوں فون پر انسٹال نہ ہو، یا
- eSIM انسٹال ہو جائے لیکن کسی نیٹ ورک سے کنیکٹ نہ ہو، اور
- ہماری سپورٹ ٹیم کوشش کے باوجود مسئلہ حل نہ کر سکے۔
2. ریفنڈ کب نہیں ملے گا
- فون eSIM کو سپورٹ نہیں کرتا، کیریئر لاکڈ ہے یا JV فون ہے۔ براہِ کرم خریدنے سے پہلے چیک کریں۔
- غلط پلان، نیٹ ورک یا ڈیٹا پیکج خریدا گیا۔
- QR کوڈ ڈیلیٹ کر دیا گیا، کسی اور فون پر اسکین کیا گیا، یا eSIM فون سے ہٹا دی گئی۔
- eSIM چلی لیکن انٹرنیٹ سست تھا، سگنل کمزور تھے یا کچھ علاقوں میں کوریج نہیں تھی۔
- eSIM لوکل نیٹ ورک سے کنیکٹ ہو جائے اور سگنل (مثلاً 4G / LTE) دکھائے لیکن انٹرنیٹ نہ چلے۔ اس کا مطلب ہے کہ eSIM ایکٹیو ہے اور کام کر رہی ہے — مسئلہ لوکل نیٹ ورک کی طرف سے ہے، اس لیے ریفنڈ نہیں دیا جائے گا۔ ہم واٹس ایپ پر مسئلہ حل کرنے میں پھر بھی مدد کریں گے۔
- کچھ یا سارا ڈیٹا استعمال ہو چکا ہو۔
- ارادہ بدل گیا یا eSIM کی ضرورت نہیں رہی۔
- فون کی غلط سیٹنگز، جیسے ڈیٹا رومنگ بند ہونا یا غلط APN۔
- ادائیگی کی دستی تصدیق کی وجہ سے ڈیلیوری میں تاخیر۔
- پلان کی مدت ختم ہو چکی ہو۔
- غلط استعمال، فراڈ یا ہماری شرائط کی خلاف ورزی۔
3. کٹوتی
ہر منظور شدہ ریفنڈ میں سے 40% آپریشنل اور سیٹ اپ فیس کاٹی جائے گی۔ یہ eSIM خریدنے، ایکٹیویٹ کرنے اور جاری کرنے کے اخراجات ہیں جو واپس نہیں ہو سکتے۔
4. وقت کی حد
ریفنڈ کی درخواست QR کوڈ ملنے کے 48 گھنٹوں کے اندر دینی ہوگی۔ تاخیر سے آنے والی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
5. ریفنڈ کی درخواست کیسے دیں
ہمارے آفیشل واٹس ایپ پر یہ بھیجیں:
- اپنا نام اور آرڈر کی تفصیل
- ادائیگی کا اسکرین شاٹ
- فون کا ماڈل
- مسئلے کے اسکرین شاٹس یا اسکرین ریکارڈنگ
- ڈیٹا رومنگ آن ہونے کا اسکرین شاٹ
ہماری ٹیم پہلے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرے گی، اور آپ کو اس میں تعاون کرنا ہوگا۔ ریفنڈ صرف تب دیا جائے گا جب مسئلہ حل نہ ہو سکے۔
6. ریفنڈ کی ادائیگی
- منظور شدہ ریفنڈ اسی اکاؤنٹ میں بھیجا جائے گا جس سے ادائیگی کی گئی تھی۔
- اس میں 3 سے 7 ورکنگ دن لگ سکتے ہیں۔
- بینک یا ٹرانسفر چارجز، اگر ہوں، تو گاہک کی ذمہ داری ہوں گے۔
7. حتمی فیصلہ
ہر ریفنڈ کا فیصلہ ہماری ٹیم کیس کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔ ہماری eSIM خرید کر آپ اس پالیسی سے اتفاق کرتے ہیں۔
